کراچی (تشکر نیوز) متحدہ عرب امارات کے قونصل خانہ اور کراؤن گروپ آف کمپنیز کے درمیان ایک اہم معاہدہ طے پا گیا ہے۔ اس معاہدے کے تحت متحدہ عرب امارات کے شہریوں اور کاروباری برادری کو قائداعظم انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جدید سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
تفصیلات کے مطابق، ایئرپورٹ پر واقع میجسٹک لاؤنج اور اسکائی میجسٹک لاؤنج میں 24 گھنٹے خدمات دستیاب ہوں گی، جن میں ریفریشمنٹ، کھانے پینے کی اشیاء، انٹرنیٹ اور دیگر ضروری سہولیات شامل ہیں۔ ان لاؤنجز میں آرام دہ ماحول اور اعلیٰ معیار کی خدمات فراہم کی جائیں گی تاکہ یو اے ای کے شہریوں کو بہترین سفری تجربہ فراہم کیا جا سکے۔
مزید برآں، یو اے ای قونصل خانہ کی سفارشات کے مطابق پروٹوکول خدمات بھی فراہم کی جائیں گی۔ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور دوستانہ روابط کو فروغ دینے کا اہم اقدام ہے۔
گڑھی خدا بخش میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی کی تیاریاں، پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کا اہم اجلاس
یہ شراکت داری نہ صرف متحدہ عرب امارات کے شہریوں بلکہ دونوں ممالک کے کاروباری برادریوں کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہوگی۔