پاکستان کے جوہری پروگرام پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف

وزیر اعظم شہباز شریف نے امریکی پابندیوں کو بلاجواز قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پاکستان کا جوہری پروگرام سو فیصد دفاعی مقاصد کے لیے ہے اور یہ 24 کروڑ عوام کا پروگرام ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
پاکستان میں فوجی عدالتوں کی سزاؤں پر امریکا اور برطانیہ کا اظہار تشویش

اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کا نیوکلیئر پروگرام قومی سلامتی کی ضمانت ہے اور پوری قوم اس پر یکسو اور متحد ہے۔ انہوں نے امریکی پابندیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرام جارحیت کے لیے نہیں بلکہ دفاع کے لیے ہے۔

وزیراعظم نے اس موقع پر پی ٹی آئی سے مذاکرات کو مثبت اقدام قرار دیا اور قومی مفادات کو ترجیح دینے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو ذاتی مفادات کو پس پشت ڈال کر پاکستان کی معیشت اور استحکام کے لیے مشترکہ فیصلے کرنے ہوں گے۔

وزیراعظم نے معاشی ترقی پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ شرح سود میں کمی، مہنگائی میں کمی، برآمدات اور آئی ٹی ایکسپورٹس میں اضافے کے ساتھ ساتھ بنگلہ دیش کے ساتھ تعلقات میں بہتری جیسے اقدامات ملکی استحکام کی جانب مثبت اشارے ہیں۔

انہوں نے جنوبی وزیرستان میں دہشت گردی کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا اور عزم ظاہر کیا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “پاکستان کے جوہری پروگرام پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!