ادارہ ترقیات کراچی کی موبائلوں سے مونوگرام مٹانے کی غیرقانونی سرگرمیوں کا نوٹس

تشکر نیوز: ادارہ ترقیات کراچی (کے ڈی اے) نے اپنے موبائلوں سے ادارے کا مونوگرام اور نام مٹا کر غیرقانونی سرگرمیوں میں استعمال کرنے کی اطلاعات کا نوٹس لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے الطف گوہر میمن کے حکم پر ادارے کی تمام موبائلوں پر محکمہ اسٹیٹ اینڈ انفورسمنٹ اور کے ڈی اے کا مونوگرام چسپاں کر دیا گیا ہے۔ یہ اقدام اس وقت اٹھایا گیا جب اطلاعات ملیں کہ حال ہی میں خریدی گئی دو موبائلوں سمیت دیگر موبائلوں سے محکمے کا مونوگرام اور نام مٹا دیا گیا تھا، تاکہ غیرقانونی سرگرمیوں کے دوران ان کی شناخت نہ ہو سکے۔

ذرائع کے مطابق، بے نامی موبائلوں کا استعمال شہر میں نرسریوں، ٹھیلے پتھاروں، زمینوں پر قبضے میں ملوث مافیا اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں میں ہو رہا تھا۔ ڈائریکٹر جنرل نے اس معاملے پر سخت نوٹس لیتے ہوئے افسران کو ہدایت دی کہ تمام موبائلیں شام کے وقت سوک سینٹر کی پارکنگ میں کھڑی کی جائیں اور بے نامی موبائلوں پر دوبارہ ادارے کا مونوگرام اور نام چسپاں کیا جائے۔

52 / 100 SEO Score

One thought on “ادارہ ترقیات کراچی کی موبائلوں سے مونوگرام مٹانے کی غیرقانونی سرگرمیوں کا نوٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!