کراچی میں ٹریفک حادثات میں 771 ہلاکتیں، 8014 زخمی

تشکر نیوز: شہر قائد کراچی میں رواں سال کے دوران ٹریفک حادثات میں ہونے والی ہلاکتوں اور زخمیوں کے افسوسناک اعداد و شمار سامنے آئے ہیں۔ غیر سرکاری فلاحی ادارے چھیپا فاؤنڈیشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، کراچی میں 2024 میں اب تک 771 افراد جاں بحق اور 8014 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

رفعت مختار کو آئی جی نیشنل ہائی وے/موٹروے پولیس تعینات

ہلاک ہونے والوں میں 601 مرد، 88 خواتین، 61 بچے اور 21 بچیاں شامل ہیں۔ زخمیوں میں 6714 مرد، 1064 خواتین، 290 بچے اور 79 بچیاں شامل ہیں۔

چھیپا فاؤنڈیشن کے مطابق، ٹریفک حادثات کی تعداد رواں سال جنوری سے دسمبر تک مختلف مہینوں میں درج کی گئی ہے، جن میں جنوری میں 69، فروری میں 51، مارچ میں 32، اپریل میں 51، مئی میں 39، جون میں 59، جولائی میں 26، اگست میں 33، ستمبر میں 60، اکتوبر میں 53، نومبر میں 68 اور دسمبر میں اب تک 60 حادثات رپورٹ ہو چکے ہیں۔

یہ اعداد و شمار کراچی میں ٹریفک کے بڑھتے ہوئے مسائل اور حفاظتی تدابیر کی ضرورت کو اجاگر کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!