تشکر نیوز: جامعہ این ای ڈی کے تحت 211ویں سنڈیکیٹ اجلاس وائس چانسلر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں اہم تعلیمی، مالیاتی اور انتظامی امور کی منظوری دی گئی۔
جناح اسپتال کراچی انتظامی بحران کا شکار، ادویات کی قلت
اجلاس میں سیکشن 42 کمپنی کے قیام اور اس کی سفارشات کو منظوری دی گئی، جسے تحقیق اور کمرشلائزیشن کو فروغ دینے کے لیے اہم سنگ میل قرار دیا گیا۔ ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ انڈومنٹ فنڈز کے قیام کی منظوری بھی دی گئی، جو انٹیلیکچوئیل پراپرٹی پر کام کرے گا۔
چیئرمن شپ کے تسلسل کے تحت کمپیوٹر سائنس انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ اور دیگر شعبہ جات میں پروفیسرز کے ناموں کی توثیق کی گئی۔ ٹائم پے اسکیل کے قوانین میں ترمیم کے ساتھ ساتھ سابقہ طالب علم انجینئر سہیل بشیر کی خدمات کو سراہتے ہوئے سول لیکچرر ہال کو ان کے نام سے منسوب کرنے کی منظوری دی گئی۔
مزید برآں، 2 نئے پی ایچ ڈی پروگرامز کی منظوری اور آفتاب رضوی کے قائم کردہ ماں جی انڈومنٹ فنڈ کے اصول و ضوابط کو بھی حتمی شکل دی گئی۔
اجلاس میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر طارق رفیع، معین الجامعہ ڈاکٹر محمد طفیل، سیکریٹری آئی ٹی (سندھ) نور احمد سموں، اور دیگر ممبران نے فزیکل اور آن لائن شرکت کی۔
