کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو کا نیو ٹاؤن میں جدید کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا افتتاح

تشکر نیوز: ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے کمیونٹی پولیسنگ کراچی (CPK) کے تحت نیو ٹاؤن تھانے میں 19 جدید ٹیکنالوجی سے لیس کیمروں پر مشتمل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا افتتاح کیا۔

عوامی کالونی پولیس کا گٹکا ماوا کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، اہم کامیابی

تقریب میں ڈی آئی جی ایسٹ، ایس ایس پی ایسٹ، CPK چیف مراد سونی، محبوب علی، ذیشان اختر، دانش امان، جنید اور دیگر معززین نے شرکت کی۔ ڈی آئی جی ایسٹ اور CPK چیف مراد سونی نے کراچی پولیس چیف کو منصوبے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے کمیونٹی پولیسنگ کراچی ٹیم کے کردار کو سراہتے ہوئے ان کی خدمات پر شکریہ ادا کیا۔ جدید سی سی ٹی وی کیمروں میں اے این پی آر ہائی ریزولیوشن کیمرے شامل ہیں، جو گاڑیوں کی نمبر پلیٹ کی شناخت کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ان کیمروں کا مقصد ایسٹ زون میں جرائم کی روک تھام اور ملزمان کی بروقت گرفتاری ممکن بنانا ہے۔

c1986a6e 47c2 48e2 ad32 69dab6b12a91 ccbf6a5f aa43 48dd 83d4 ac6010aa3d68 5d4a3583 0a13 46bd b293 bdbb05207549 070f008f 85d9 424f b39b d83851b226a3

تقریب کے اختتام پر CPK چیف مراد سونی اور ان کی ٹیم نے پولیس چیف سمیت دیگر معززین کو اعزازی شیلڈز پیش کیں۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو کا نیو ٹاؤن میں جدید کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا افتتاح

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!