تشکر نیوز: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی ایک مرتبہ پھر نانا بن گئے ہیں۔ شاہد آفریدی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپنی نواسی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو خوشخبری سنائی۔
حکومت سندھ کی ہدایات پر ایس بی سی اے کا کیو۔آر کوڈ متعارف، خلاف ورزی پر سخت کارروائی
شاہد آفریدی نے اپنے پیغام میں کہا، "الحمداللّٰہ 16 دسمبر کو اللہ تعالیٰ نے اقصیٰ اور نصیر کو خوبصورت بیٹی ’آئرہ‘ سے نوازا ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ بیٹیاں اللہ کی رحمت اور سب سے قیمتی نعمت ہیں، اور مداحوں سے درخواست کی کہ وہ اپنی دعاؤں میں انہیں یاد رکھیں۔
یاد رہے کہ شاہد آفریدی کی بڑی بیٹی اقصیٰ اور نصیر ناصر خان کا نکاح دسمبر 2022 میں ہوا تھا، جبکہ ان کی رخصتی جولائی 2023 میں ہوئی تھی۔