اسلام آباد (تشکر نیوز) قومی اسمبلی کو آگاہ کیا گیا کہ ریاست مخالف سرگرمیوں پر 86 ہزار موبائل سمز بلاک کی جا چکی ہیں۔ پارلیمانی سیکریٹری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ کو بلاک کرنے کا بھی اعتراف کیا۔
پی ٹی آئی نے درخواست دیے بغیر ڈی چوک پر احتجاج کیا، سیکریٹری داخلہ کا اسلام آباد ہائیکورٹ میں جواب
فیک نیوز کا معاملہ:
سوشل میڈیا پر فیک نیوز کے پھیلاؤ پر آسیہ ناز تنولی نے توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا، جس پر پارلیمانی سیکریٹری نے ایوان کو بتایا کہ الیکٹرانک کرائمز ایکٹ میں جلد ترمیم کی جائے گی تاکہ ایسے معاملات سے بہتر طور پر نمٹا جا سکے۔
سی پیک کی تفصیلات:
وزارت منصوبہ بندی نے پاک۔چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے منصوبوں کے تحت موصول ہونے والی رقم کی تفصیلات پیش کیں۔ بتایا گیا کہ اب تک 24 ارب 70 کروڑ ڈالر موصول ہوئے ہیں جن سے 43 منصوبے مکمل کیے جا چکے ہیں۔ مزید 70 کروڑ ڈالر سے زائد کے 8 منصوبے زیر تکمیل ہیں۔
ہائر ایجوکیشن گرانٹس:
ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے گزشتہ 5 سالوں میں 156 سرکاری جامعات کو 301 ارب 43 کروڑ روپے کی گرانٹ فراہم کی۔ اس کے علاوہ صوبائی حکومتوں نے 63 جامعات کو 26 ارب 60 کروڑ روپے کی گرانٹ دی۔ پنجاب کی 22، سندھ کی 28، خیبرپختونخوا کی 5، اور بلوچستان کی 8 جامعات نے یہ گرانٹس وصول کیں۔