کراچی : ترجمان واٹر کارپوریشن نے اپنے جاری کردہ بیان میں بتایا کہ یونیورسٹی روڈ پر پانی کی 84 انچ ڈایا مین لائن میں دو بڑے برسٹ ہوئے ہیں۔ ابتدائی طور پر ایک برسٹ کی نشاندہی ہوئی تھی جس کا مرمتی کام منگل سے شروع کیا گیا تھا، مگر لائن کا مکمل معائنہ کرنے پر آج صبح دوسرا بڑا برسٹ بھی ظاہر ہوا۔ اس کے بعد دونوں برسٹوں کی مرمت کا کام تیزی سے جاری ہے۔
ایف آئی اے کی بڑی کارروائی: ممنوعہ و غیر معیاری ادویات کی خرید و فروخت میں ملوث ملزم گرفتار
ترجمان نے مزید بتایا کہ مرمتی کام کے لئے سائٹ پر ہیوی مشینری اور واٹر کارپوریشن کا عملہ موجود ہے۔ چونکہ لائن دو جگہ سے متاثر ہوئی ہے اور مرمتی کام مستقل بنیادوں پر کیا جا رہا ہے، اس لئے مقررہ وقت میں کچھ تاخیر ہو سکتی ہے۔ تاہم، ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ مرمتی کام ہفتے کے شام تک مکمل کر لیا جائے گا۔
واٹر کارپوریشن حکام کی کوشش ہے کہ مرمتی کام جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد کی ہدایات کے تحت مرمتی کام دن رات بغیر کسی وقفے کے 24 گھنٹے ہنگامی بنیادوں پر کیا جا رہا ہے۔