بنوں میں پاک فوج کے تعاون سے علماء کرام کا گرینڈ امن جرگہ

بنوں: جانی خیل کے مدرسہ کے مہتمم اور علماء کرام نے پاک فوج کے تعاون سے گرینڈ امن جرگہ کا انعقاد کیا، جس میں علاقے کی امن و امان کی صورتحال اور فتتہ الخوارج کے خاتمے پر گفتگو کی گئی۔ جرگہ میں علماء کرام نے پاک فوج کے ساتھ مکمل تعاون کا عہد کیا اور امن کے قیام میں ان کی حمایت جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔

یونیورسٹی روڈ پر پانی کی 84 انچ ڈایا مین لائن میں دو بڑے برسٹ، مرمتی کام جاری

شرکاء نے پاک فوج اور سیکورٹی فورسز کی قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا، خصوصاً ان کے شہداء کی قربانیوں کو سراہا۔ جرگہ میں موجود علماء اور مشائخ کرام نے متفقہ طور پر فتتہ الخوارج اور شر پسند عناصر کی روک تھام کے لیے حکام کے ساتھ مکمل تعاون کا عہد کیا۔

میجر جنرل ذوالفقار علی بھٹی، جنرل آفیسر کمانڈنگ کوہاٹ، بطور مہمان خصوصی جرگہ میں شریک ہوئے۔ انہوں نے امن کے قیام میں علماء کرام کے کردار کو سراہا اور ان کے عزم کو تقویت دی۔

علماء اور مشائخ کرام نے علاقے میں تعلیم، صحت اور خصوصاً بچیوں کی تعلیم کے حوالے سے پاک فوج کی کوششوں کا شکریہ ادا کیا اور ان کی کاوشوں کو سراہا۔ جرگہ نے اس بات پر زور دیا کہ امن اور ترقی کے لئے علماء کا کردار انتہائی اہم ہے اور وہ ہمیشہ پاک فوج کے ساتھ تعاون کرتے رہیں گے۔

62 / 100 SEO Score

One thought on “بنوں میں پاک فوج کے تعاون سے علماء کرام کا گرینڈ امن جرگہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!