سندھ پولیس کا ڈرائیونگ لائسنس نہ بنوانے والے ڈرائیورز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

تشکر نیوز: سندھ پولیس نے ڈرائیونگ لائسنس نہ بنوانے والے ڈرائیورز کے خلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے کا اعلان آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت ہونے والے ایک اہم اجلاس میں کیا گیا، جس میں آن لائن ڈرائیونگ لائسنس سہولت کی کارکردگی اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی وجوہات اور روک تھام پر تفصیل سے غور کیا گیا۔

ہیڈکوارٹرز پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ ٹرمینل ون، سٹار گیٹ کراچی

اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی آپریشنز کراچی، ڈی آئی جیز، ڈرائیونگ لائسنس، ٹریفک فنانس، اور اسٹیبلشمنٹ سمیت تمام ایس پیز اور متعلقہ شعبوں کے انچارجز نے شرکت کی۔

ڈی آئی جی لائسنس اینڈ ٹریننگ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ڈرائیونگ لائسنس برانچ کی جانب سے آن لائن تربیتی/لرنرز لائسنس، بین الاقوامی ڈرائیونگ پرمٹ، اور نان کمرشل لائسنس کی تجدید کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ آن لائن ڈرائیونگ لائسنس سہولتوں کی آگاہی کے لیے اخبارات، عوامی مقامات اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھرپور تشہیر کی جا رہی ہے، تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔

57 / 100 SEO Score

One thought on “سندھ پولیس کا ڈرائیونگ لائسنس نہ بنوانے والے ڈرائیورز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!