ہیڈکوارٹرز پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ ٹرمینل ون، سٹار گیٹ کراچی

تشلر نیوز: پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کی پہلی ای-کچہری 5 دسمبر 2024 کو ہوگی۔ اس ای-کچہری میں مسافر حضرات اپنی شکایات، سوالات اور رائے براہ راست پیش کر سکیں گے۔ پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل، ذیشان سعید، ای-کچہری کی میزبانی کریں گے۔

Inside Sindh Police’s Criminal Connections

ای-کچہری کا آغاز صبح 11:00 بجے ہوگا اور اسے سول ایوی ایشن اتھارٹی اور پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے فیس بک پیجز پر لائیو اسٹریمنگ کے ذریعے نشر کیا جائے گا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈی جی ائیرپورٹس اور ڈپٹی ڈی جی ورکس اینڈ ڈویلپمنٹ بھی ڈائریکٹر جنرل کی معاونت کریں گے، جبکہ ای-کچہری کے دوران دیگر شعبوں کے ڈائریکٹرز بھی موجود ہوں گے۔

مسافر اپنے سوالات اور رائے کمنٹ باکس میں لکھ کر پیش کر سکیں گے۔ شرکت کرنے والوں سے درخواست ہے کہ وہ اپنے سوالات کے ساتھ رابطہ نمبر بھی فراہم کریں تاکہ فوری طور پر جواب دیا جا سکے۔

55 / 100 SEO Score

One thought on “ہیڈکوارٹرز پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ ٹرمینل ون، سٹار گیٹ کراچی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!