تشکر نیوز: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وفد کے ہمراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں مولانا فضل الرحمان نے مدارس رجسٹریشن بل پر صدر کے دستخط نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا اور سوال اٹھایا کہ مدارس رجسٹریشن بل کی دونوں ایوانوں سے منظوری کے باوجود صدر نے اس پر دستخط کیوں نہیں کیے۔
کراچی ایئرپورٹ پر ایف آئی اے کی کارروائی، 8 مسافر اور ایجنٹ گرفتار
بلاول بھٹو زرداری نے اس معاملے پر حکومت سے بات کرنے کا یقین دلایا اور کہا کہ وہ مدارس رجسٹریشن بل پر دستخط نہ ہونے کے حوالے سے حکومتی سطح پر بات کریں گے۔
ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پر ہونے والی اس ملاقات میں مولانا عبدالغفور حیدری، سینیٹر کامران مرتضٰی، حاجی غلام علی سمیت دیگر اہم رہنماؤں نے شرکت کی۔ پیپلزپارٹی کے وفد میں راجہ پرویز اشرف اور قمر زمان کائرہ بھی شامل تھے۔