تشکر نیوز: سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں ایک کامیاب آپریشن کے دوران 5 خوارج دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا، جبکہ 2 دیگر زخمی ہو گئے۔
ساتویں میری ٹائم سیکورٹی ورکشاپ کے شرکاء کا کریکس اور ساحلی علاقوں کا دورہ
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، سکیورٹی فورسز نے لکی مروت میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلیجنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران، فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 5 خوارج دہشتگرد ہلاک ہو گئے جبکہ 2 زخمی ہوئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں چھپے ہوئے دیگر خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔