پاک واٹر اینڈ انرجی ایکسپو 2024 کا افتتاح، پانی اور توانائی کے جدید حل پر زور

کراچی: صوبائی وزرا سعید غنی اور سید ناصر حسین شاہ نے 8 ویں پاک واٹر اینڈ انرجی نمائش 2024 کا افتتاح کر دیا۔ تین روزہ نمائش میں 150 سے زائد ملکی و غیر ملکی اسٹالز لگائے گئے ہیں، جن میں جدید مشینری اور توانائی و پانی کی ٹیکنالوجی پیش کی گئی۔

لیاری میں انسداد گٹکا ماوا کارروائی، دو ملزمان گرفتار

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ نمائش کا سالانہ انعقاد اس کی کامیابی کی علامت ہے، جو نہ صرف پانی اور توانائی کے مسائل پر شعور اجاگر کر رہی ہے بلکہ کاروباری مواقع بھی فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا نے پانی اور توانائی کے تحفظ کے لیے جدید طریقے ایجاد کیے ہیں، اور یہ نمائش عوام کو ان حل سے مستفید ہونے کا موقع فراہم کرتی ہے۔

سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ نمائش میں چین، ترکی، مراکش، آسٹریلیا، مصر اور امریکہ سمیت مختلف ممالک کی کمپنیاں شریک ہیں، جو ملکی معیشت کے لیے خوش آئند ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ توانائی اور پانی کی بلاتعطل فراہمی عوام اور صنعت دونوں کے لیے ضروری ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں صوبائی وزرا نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کی سیاست میں انتشار اور بیرونی فنڈنگ کا مسئلہ تشویشناک ہے، جسے عدلیہ کو سنجیدگی سے دیکھنا چاہیے۔

نمائش کے منتظم کامران عباسی نے کہا کہ ایونٹ کاروباری مواقع پیدا کرنے اور بین الاقوامی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔ نمائش جمعرات کو اختتام پذیر ہوگی۔

9 11 1

59 / 100 SEO Score

One thought on “پاک واٹر اینڈ انرجی ایکسپو 2024 کا افتتاح، پانی اور توانائی کے جدید حل پر زور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!