لیاری میں انسداد گٹکا ماوا کارروائی، دو ملزمان گرفتار

کراچی: اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) اور سی آئی اے نے انٹیلیجنس اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے لیاری کے علاقے نیا آباد میں چھاپہ مارا۔

سندھ میں اسلحے کی نمائش پر تین ماہ کی پابندی عائد

کارروائی کے دوران دو ملزمان، شہزاد میمن ولد قادر بخش میمن اور طلحہ ولد طارق کو گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے 105 گٹکے کی پڑیاں، 380 ماوا کی پڑیاں اور ڈھائی کلوگرام تیار شدہ ماوا برآمد ہوا۔

تفتیش کے دوران ملزمان نے کراچی کے مختلف علاقوں میں گٹکا اور ماوا کی ترسیل کا انکشاف کیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد گٹکا ماوا مین پوری ایکٹ 2019 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

58 / 100 SEO Score

One thought on “لیاری میں انسداد گٹکا ماوا کارروائی، دو ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!