راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ قوم کی حمایت سے مسلح افواج ملک کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
سرقہ شدہ گاڑیاں مختلف شہروں سے برآمد، مالکان کے سپرد کر دی گئیں
آئی ایس پی آر کے مطابق، آرمی چیف نے نارووال اور سیالکوٹ کے ٹریننگ فیلڈز کا دورہ کیا، جہاں کور کمانڈر گوجرانوالہ اور آئی جی ٹریننگ نے ان کا استقبال کیا۔ آرمی چیف کو مشق کے مقاصد پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، اور انہوں نے تربیتی مشقوں کا معائنہ بھی کیا۔
جنرل سید عاصم منیر نے تربیتی مشقوں میں شریک جوانوں کے پیشہ ورانہ معیار، تیاریوں اور بلند حوصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ دشمن کے کسی بھی حملے سے نمٹنے کے لیے ہمیشہ تیار رہنا ضروری ہے۔
آرمی چیف نے کہا کہ مسلح افواج ملکی دفاع اور سلامتی کو لاحق ہر خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں اور قوم کے بھرپور اعتماد اور تعاون کے ساتھ ملک کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنائیں گی۔
