کراچی میں ٹارگٹ کلنگ جاری، فائرنگ سے ایک اور شخص جاں بحق

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

ٹارگٹ کلنگ کا یہ واقعہ کراچی کے علاقے کورنگی ضیا کالونی میں پیش آیا جہاں ایک شخص فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا۔

اس واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی  ہے جس میں موٹر سائیکل سوار دو ملزمان کو دیکھا جاسکتا ہے، جو شہری کو قتل کرنے کے بعد  باآسانی فرار ہوگئے۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے بڑابورڈ میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ ہوئی جس سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!