خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی 2 مختلف کارروائیاں، 3 خارجی ہلاک

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، ضلع خیبر میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر کیے گئے آپریشن میں دو دہشتگرد مارے گئے۔
ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کی شناخت حق یار آفریدی عرف خبری اور گلا جان کے ناموں سے ہوئی ہے۔

شاہد حامد قتل کیس: اہم گواہ انسپکٹر سرور کمانڈو نے منہاج قاضی کو شناخت کرلیا

آئی ایس پی آر کے مطابق، دوسری کارروائی جنوبی وزیرستان میں پاک افغان سرحد پر کی گئی، جہاں خارجیوں کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا۔
فورسز کی بروقت اور مؤثر جوابی کارروائی کے نتیجے میں ایک دہشتگرد ہلاک اور تین زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ پاکستان ہمیشہ افغان عبوری حکومت سے مؤثر بارڈر مینجمنٹ یقینی بنانے کا مطالبہ کرتا رہا ہے اور امید ہے کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف دہشتگردی کے لیے استعمال نہیں ہونے دی جائے گی۔

وزیراعظم کا بیان

وزیراعظم نے کامیاب آپریشنز پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت کے دشمنوں کے ناپاک عزائم اسی طرح ناکام بناتے رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے حکومت متحرک ہے اور پوری قوم اپنے نڈر سیکیورٹی جوانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

وزیر داخلہ کا پیغام

 

 

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ فورسز نے دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا ہے۔
اپنے خصوصی بیان میں انہوں نے کہا کہ فورسز نے بروقت کارروائی کرکے دہشتگردوں کے عزائم ناکام بنائے، اور قوم اپنی بہادر سیکیورٹی فورسز پر فخر کرتی ہے۔
محسن نقوی نے مزید کہا کہ دہشتگردوں کو کہیں چھپنے نہیں دیں گے اور قوم کی حمایت سے ان کا مکمل صفایا کریں گے۔

55 / 100

One thought on “خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی 2 مختلف کارروائیاں، 3 خارجی ہلاک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!