بشریٰ بی بی کی ترجمان مشعال یوسفزئی نے بتایا ہے کہ طبیعت کی خرابی کی وجہ سے وہ 24 نومبر کے احتجاج میں شرکت نہیں کریں گی۔
ترجمان کے مطابق، بشریٰ بی بی یکم نومبر سے سیاسی سرگرمیوں میں مصروف تھیں اور احتجاج کی تیاری کے سلسلے میں پشاور میں پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں کر رہی تھیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے بشریٰ بی بی کو سیاسی سرگرمیوں سے دور رہنے کا مشورہ دیا تھا۔
