کراچی: ایئرپورٹ دھماکہ کیس کے ملزمان 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ایئرپورٹ کے قریب چینی باشندوں پر خودکش دھماکے کے کیس میں گرفتار دو ملزمان کو مزید 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی پولیس کے حوالے کر دیا۔

حکومت کا آج رات 12 بجے سے انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا فیصلہ
دھماکے کے کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوئی، جہاں جاوید اور گل نسا نامی ملزمان کو ریمانڈ مکمل ہونے پر پیش کیا گیا۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ جاوید کو چشم دید گواہوں نے شناخت پریڈ کے دوران پہچان لیا ہے۔

پولیس نے عدالت سے درخواست کی کہ ملزمان سے مزید تحقیقات درکار ہیں۔ تفتیش کے مطابق، ملزمان نے خودکش حملہ آور کو سہولت فراہم کی اور ان کا تعلق بلوچستان لبریشن آرمی سے ہے۔ پولیس نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ دھماکہ غیر ملکی خفیہ ایجنسی کی مدد سے انجام دیا گیا۔

عدالت نے ملزمان کو مزید 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ طلب کی ہے۔:
چھ اکتوبر کو جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب دھماکے میں دو چینی شہریوں سمیت تین افراد ہلاک اور سترہ زخمی ہوئے تھے۔ زخمیوں میں چار پولیس اور دو رینجرز اہلکار بھی شامل تھے۔

پولیس نے بلوچستان میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران چھ دہشت گردوں کو گرفتار کیا تھا، جن میں حملے کا ماسٹر مائنڈ بھی شامل ہے۔ ماسٹر مائنڈ کو وندر کے علاقے سے گرفتار کیا گیا تھا۔

 

 

 

60 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!