کرم، فائرنگ کے واقعات میں مزید 30 افراد جاں بحق، مجموعی تعداد 75 ہوگئی

خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں فائرنگ کے واقعات میں مزید 30 افراد جاں بحق جبکہ 50 زخمی ہو گئے ہیں اور 3 روز کے دوران فائرنگ کے مختلف واقعات میں 75 افراد جاں بحق جبکہ 80 زخمی ہوئے ہیں۔
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی 2 مختلف کارروائیاں، 3 خارجی ہلاک

پولیس اور ہسپتال ذرائع کے مطابق ضلع کرم میں گزشتہ رات سے فائرنگ کے تازہ واقعات مختلف علاقوں بگن ، علیزئی بالشخیل ، خار کلے ، مقبل اور کنج
علیزئی میں ہوئے ہیں جن کے نتیجے میں اب تک فریقین کے 30 افراد جاں بحق 50 زخمی ہو گئے ہیں۔

3 روز کے دوران مسافر گاڑیوں پر فائرنگ اور دوسرے علاقے میں فائرنگ کے تازہ واقعات کے نتیجے میں مجموعی طور پر 75 افراد جاں بحق اور 80 زخمی ہوئے ہیں جبکہ گھروں اور دکانوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

دو روز قبل لوئر کرم کے علاقے میں پاراچنار سے تعلق رکھنے والی مسافر گاڑیوں پر اوچت اور مندوری میں فائرنگ کی گئی تھی جس میں 45 افراد مارے گئے تھے۔

 

 

اس واقعے کے بعد علاقے میں ایک بار پھر امن و امان کی فضا خراب ہو گئی ہے

62 / 100

One thought on “کرم، فائرنگ کے واقعات میں مزید 30 افراد جاں بحق، مجموعی تعداد 75 ہوگئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!