اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، 13 ملزمان گرفتار

اے این ایف نے ملک کے مختلف شہروں اور تعلیمی اداروں کے قریب منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ 11 مختلف کارروائیوں میں 13 ملزمان کو گرفتار کر کے 42 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 37 کلو گرام منشیات برآمد کی گئی۔

چلڈرن ہسپتال لاہور میں والدین کا 3 سالہ اکلوتا بیٹا گٹر میں گر کر جاں بحق

تعلیمی اداروں میں کارروائیاں
اسلام آباد میں ایک یونیورسٹی کے قریب ایک ملزم سے 90 گرام چرس برآمد ہوئی۔ ملزم نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کر لیا۔

دیگر کارروائیاں
مانسہرہ میں جی ٹی روڈ پر ایک کار کے خفیہ خانوں سے 8 کلو گرام چرس برآمد ہوئی، ملزم گرفتار کر لیا گیا۔ برہان انٹرچینج اٹک کے قریب دو ملزمان سے 4.400 کلو گرام چرس برآمد کی گئی۔ مانسہرہ میں ایک ہوٹل کے قریب مزید 7 کلو گرام چرس برآمد ہوئی، اور ملزم کو حراست میں لے لیا گیا۔

سرگودھا میں یونیورسٹی روڈ پر دو ملزمان سے 5 کلو چرس، جبکہ گجرات کے شاہین چوک پر ایک ٹرک سے 3.6 کلو گرام چرس اور 1 کلو آئس برآمد ہوئی۔ اسلام آباد کے ایم ون ٹول پلازہ پر مسافر بس سے 4.100 کلو چرس اور 1 کلو افیون برآمد ہوئی، دو ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔

سیالکوٹ کی وزیر آباد روڈ پر ایک ملزم سے 1 کلو افیون اور 100 گرام آئس، ڈی جی خان میں سخی سرور روڈ پر 1 کلو آئس، اور پشاور کے حیات آباد میں ایک لاوارث کار سے 1 کلو آئس برآمد ہوئی۔ ملتان کے مظفر گڑھ روڈ پر ایک ملزم سے 465 گرام آئس پکڑی گئی۔

تمام گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

295bf7a0 dcf5 41a3 9e3d 22bbcb3f8fd1 ded574e1 9043 43ea 96c4 c0083412a505 1759e034 5a22 4abf a92d 6fa0c02aee9c 50cddfdd 4819 467c 8239 8f8b87c16c9e fe22720d c836 4c69 9699 553d5932226f 6410f2c2 e570 4469 9052 d434b2426e5a de4dd271 1326 4a57 ae34 91695c6f54ea 3e7747ac 17aa 479f 8a59 21583ab7ec25 bdee6d64 4533 41b6 9d06 a53801a0c482 d99f6555 0170 4146 a96d 43d841813307

2 thoughts on “اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، 13 ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!