9 مئی واقعات کی منصوبہ بندی کا کیس ،شاہ محمود سمیت 21 ملزمان پر فرد جرم عائد

لاہور (دنیا نیوز): انسدادِ دہشتگردی عدالت نے سانحہ 9 مئی کی منصوبہ بندی کے مقدمے میں شاہ محمود قریشی، اعجاز چودھری، عمر سرفراز چیمہ اور دیگر 21 ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی۔

چلڈرن ہسپتال لاہور میں والدین کا 3 سالہ اکلوتا بیٹا گٹر میں گر کر جاں بحق

لاہور کی انسدادِ دہشتگردی عدالت کے جج نے کوٹ لکھپت جیل میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف 9 مئی کے مقدمات کی سماعت کی۔ عدالت نے تھانہ ریس کورس میں درج مقدمے میں سانحے سے متعلق منصوبہ بندی کے الزامات کے تحت فرد جرم عائد کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر گواہان کو طلب کر لیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس 9 مئی کو القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ سے گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی جانب سے ملک گیر احتجاج شروع ہوا تھا۔ احتجاج کے دوران لاہور کے ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ (ن) کے دفتر سمیت فوجی، سول اور نجی تنصیبات کو نذر آتش کیا گیا۔ مظاہرین نے کور کمانڈر لاہور کی رہائش گاہ اور راولپنڈی کے جی ایچ کیو کے ایک گیٹ پر بھی حملہ کیا۔

 

 

احتجاج کے نتیجے میں سرکاری اور نجی املاک کو شدید نقصان پہنچا، 8 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 290 سے زائد زخمی ہوئے۔ ان واقعات کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 1900 افراد کو گرفتار کیا، جب کہ عمران خان، پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے۔

62 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!