100 اور 1500 روپے کے پرائز بانڈ رکھنے والے خوش نصیبوں کا اعلان

100 روپے اور 1500 روپے کے پرائز بانڈ رکھنے والے خوش نصیبوں کے نمبروں کا اعلان کر دیا گیا۔

’عدالت ملزم کا انتظار نہیں کرسکتی‘، علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیلی رپورٹ طلب

نیشنل سیونگز ڈویژن کے تحت 100 روپے والے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی ملتان اور 1500 روپے والے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی روالپنڈی میں ہوئی۔

1500 کے پرائز بانڈ کے پہلے انعام کی رقم 30 لاکھ روپے جبکہ دوسرے انعام کے امیدواروں کو 10 لاکھ روپے دیے جاتے ہیں اور تیسرے انعام کی رقم 18 ہزار 500 روپے ہے۔

100 روپے کے پرائز بانڈ کے پہلے انعام کی رقم 7 لاکھ روپے جبکہ دوسرے انعام کی رقم 2 لاکھ اور تیسرے انعام کی رقم ایک ہزار روپے ہے۔

واضح رہے کہ شہریوں کی بڑی تعداد پرائز بانڈز میں سرمایہ کاری کرتی ہے کیوں کہ اسے محفوظ تصور کیا جاتا ہے، پرائز بانڈ پر حکومت کی جانب سے کسی قسم کا ماہانہ منافع نہیں دیا جاتا مگر قرعہ اندازی کے ذریعے انعامی رقم دی جاتی ہے۔

سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز نے 60 کی دہائی سے پرائز بانڈ اسکیم متعارف کروائی تھی۔ سال میں ہر تین ماہ کے وقفے کے ساتھ نیشنل سیونگز قرعہ اندازی کے ذریعے جیتنے والے خوش نصیبوں کے نمبرز کا اعلان کرتا ہے۔

شہری اپنے 1500 روپے اور 100 روپے کے پرائز بانڈز کے نمبر دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

 

 

واضح رہے کہ انعامی رقم پر انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کی دفعہ 156 کے تحت ود ہولڈنگ ٹیکس منہا کیا جاتا ہے۔ ٹیکس کٹوتی کی موجودہ شرح فائلرز کے لیے 15 فیصد اور فعال ٹیکس دہندگان کی فہرست میں شامل نہ ہونے والے افراد کے لیے 30 فیصد ہے۔

62 / 100

One thought on “100 اور 1500 روپے کے پرائز بانڈ رکھنے والے خوش نصیبوں کا اعلان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!