کوئٹہ خودکش دھماکے کے شہداء کی نماز جنازہ؛ آرمی چیف اور اعلیٰ حکام کی شرکت

کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر ہونے والے خودکش حملے کے شہداء کی نماز جنازہ کوئٹہ گیریژن میں ادا کی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق نماز جنازہ میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، وزیر داخلہ، وزیراعلیٰ اور صوبائی وزراء سمیت عسکری اور سول حکام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

شہداء کی تدفین کے بعد آرمی چیف نے سی ایم ایچ کوئٹہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے زخمیوں کی عیادت کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔ اس موقع پر جنرل عاصم منیر نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے قوم کے عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ اس مشن کو اجتماعی عزم کے ساتھ جاری رکھا جائے گا۔

آرمی چیف نے اس بات پر زور دیا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے قوم کی مستقل حمایت ضروری ہے اور قوم کا عزم مضبوط ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور اس کے مکمل خاتمے کو یقینی بنایا جائے گا۔ آرمی چیف نے کہا کہ امن اور خوشحالی کے لیے قوم کی حمایت ناگزیر ہے۔

قبل ازیں کوئٹہ پہنچنے پر کمانڈر بلوچستان کور نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

1cd7af05 2a2d 4e0b 8542 ab012845b696 4c66bb63 0da8 48f2 a1b7 7389e3f34e4f cae55d3a c646 4649 b377 7b70640807d9 1b35a925 bfd4 440c bfb6 29626dd7d056 0c3c9db3 3842 4918 a46b 06d9e8b66172 dea43e69 1cd1 4110 94aa dc72f82fa675 b0f66b03 78c9 4efa 9b83 d21edf1dcd00 8c1b2e53 4c9d 4b53 b544 4bb3d1b9bf6e

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!