کورنگی پولیس کی شاندار کارروائی: اسٹریٹ کرائم میں ملوث گروہ کے تین ملزمان گرفتار

کراچی: ڈسٹرکٹ کورنگی پولیس نے تکنیکی مہارت اور ہیومن انٹیلیجنس کی بنیاد پر بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے اسٹریٹ کرمنلز کے گروہ کے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ 22 اکتوبر 2024 کو دو موٹر سائیکل سوار ملزمان نے شہری مقرب شاہ سے موبائل فون چھین کر موقع سے فرار ہو گئے تھے۔

کراچی: کھارادر میں پولیس اور ملزم کے درمیان فائرنگ، ڈکیتی کے ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار

کراچی: پولیس کی ٹیکنیکل اور آئی ٹی ٹیم کی پیشہ ورانہ مہارت سے ملزمان کا سراغ لگایا گیا، جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے فیس میچنگ کے عمل سے ان کی شناخت کی گئی۔ کارروائی کے دوران محمد رضوان، سلمان احمد، اور شہریار کو گرفتار کیا گیا اور ان کے قبضے سے چھینے گئے موبائل فونز اور اسلحہ برآمد کیا گیا۔

 

 

کراچی: متاثرہ شہری نے گرفتار ملزمان کو بخوبی شناخت کیا۔ ان کے خلاف ڈکیتی اور سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں، اور مزید تفتیش کے لیے ملزمان کو انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

58 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!