تشکر نیوز: مارگلہ گرینز گالف کلب اسلام آباد میں 17ویں چیف آف دی نیول اسٹاف امیچور گالف کپ 2024 کی افتتاحی تقریب اور میڈیا بریف کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستان نیوی گالف (نارتھ) کے پیٹرن کموڈور ثاقب الیاس نے ایونٹ کے مختلف پہلوؤں اور کیٹیگریز کے بارے میں بریفنگ دی۔
سرجانی میں پولیس مقابلے کے بعد زخمی ملزم گرفتار، مزید ریکارڈ سامنے آگیا
اس سال سی این ایس امیچور گالف کپ چار بڑی کیٹیگریز میں کھیلا جائے گا، جن میں امیچور، خواتین، سینئرز، اور جونیئرز کے مقابلے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اسپانسرز اور مہمانوں کے لیے بھی دوستانہ میچ رکھا گیا ہے۔
چیف آف دی نیول اسٹاف امیچور گالف کپ کا آغاز 2007 میں ہوا، جو پاکستان میں گالف سرکٹ کا ایک نمایاں ایونٹ بن چکا ہے۔ یہ ایونٹ گالف کے فروغ اور ملک کا مثبت امیج اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دینے کا بھی ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔ گزشتہ سال تقریباً 300 گالفرز نے اس مقابلے میں حصہ لیا، اور مارگلہ گرینز گالف کلب کے ارتضیٰ حسین نے ٹائٹل جیتا تھا، جو اس بار اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے۔
افتتاحی تقریب میں سول و ملٹری افسران، اسپانسرز، گالف کے کھلاڑیوں، اور میڈیا کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اس ایونٹ کا مستقل انعقاد پاک بحریہ کے قومی اور بین الاقوامی سطح پر گالف کے فروغ کے عزم کا عکاس ہے۔

