کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کا چھٹا اجلاس، ریبیٹ پالیسی کی منظوری

تشکر نیوز: کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے بورڈ کا چھٹا اجلاس چیئرمین سیکریٹریٹ کارساز میں میئر کراچی اور چیئرمین کارپوریشن بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد، سی او او انجینئر اسداللہ خان، ڈاکٹر سروش ایچ لودھی، ظفر سبحانی، عبدالکبیر قاضی سمیت دیگر بورڈ ممبران نے شرکت کی۔

17ویں چیف آف دی نیول اسٹاف امیچور گالف کپ 2024 کا آغاز

اجلاس میں دو نکاتی ایجنڈا پر غور کے بعد منظوری دی گئی۔ اس موقع پر میئر کراچی نے شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے اہم اقدامات کی منظوری دی۔ بورڈ نے واٹر کارپوریشن کے ریٹیل صارفین کے لیے ریبیٹ پالیسی کی منظوری دی، جس کے تحت بقایاجات کی ادائیگی پر رعایت اور قسطوں کی سہولت دی جائے گی۔

ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق، ریبیٹ پالیسی کے تحت یکمشت بقایاجات ادا کرنے پر 35 فیصد رعایت ملے گی، جبکہ 6 ماہ میں ادائیگی پر 25 فیصد، 9 ماہ میں 20 فیصد، ایک سال میں 15 فیصد اور 15 ماہ میں 10 فیصد رعایت دی جائے گی۔ یہ پالیسی 31 جنوری 2025 تک جاری رہے گی، اس کے بعد نادہندگان کے خلاف قانونی کارروائیاں کی جائیں گی۔

 

 

اس کے علاوہ، عالمی بینک کے 240 ملین ڈالر کے قرض سے کراچی واٹر اینڈ سیوریج سروس امپروومنٹ پروجیکٹ کے قانونی معاہدے کی بھی منظوری دی گئی۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ شہریوں کو فراہمی و نکاسی آب کی بہتر سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے شہریوں سے ریبیٹ پالیسی سے فائدہ اٹھا کر بقایاجات ادا کرنے کی درخواست کی تاکہ کارپوریشن کی آمدنی میں اضافے سے شہر کو مزید بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

62 / 100

One thought on “کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کا چھٹا اجلاس، ریبیٹ پالیسی کی منظوری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!