اے این ایف کی تعلیمی اداروں اور ائرپورٹس کے اطراف میں منشیات کے خلاف موثر کارروائیاں، 25 لاکھ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد

اے این ایف نے تعلیمی اداروں کے قریب منشیات فروشی اور اسمگلنگ کے خلاف آپریشنز جاری رکھے ہوئے ہیں، جس کے نتیجے میں مختلف مقامات پر 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا وفد کے ہمراہ آذربائیجان کا دورہ

تفصیلات کے مطابق:

راولپنڈی میں ایک یونیورسٹی کے قریب ایک ملزم کے قبضے سے 100 گرام چرس اور 5 گرام ویڈ برآمد کی گئی۔ ملزم نے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا۔

پشاور ایئرپورٹ پر جدہ جانے والے مسافر کے سامان سے 1 کلو 210 گرام آئس برآمد ہوئی۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پر دوحہ جانے والے مسافر سے 1 کلو 160 گرام آئس برآمد کی گئی۔

حیدرآباد میں نیشنل ہائی وے کے قریب ایک ملزم کے پاس سے 19 کلو 200 گرام چرس برآمد کی گئی۔

تمام گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

1b60b30d ae2e 4903 9b75 9f4158c8abae 32d6c262 523c 4ccf a4bb ff3ea5aeaaed 73a9924a 7b61 45ee 8969 1bf561240503 91ce4ddc 2882 45f0 ba31 f74344a3389a 206e9339 6648 4f07 b51b 49d612b6bddb 3279a01d d554 436c b424 b1f777d03d13

One thought on “اے این ایف کی تعلیمی اداروں اور ائرپورٹس کے اطراف میں منشیات کے خلاف موثر کارروائیاں، 25 لاکھ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!