ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی (PPM, PSP) کی ہدایات کے تحت نارکوٹکس ڈیلرز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ شاہراہِ نور جہاں پولیس نے دورانِ پیٹرولنگ مین شاہراہ نور جہاں روڈ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو چرس سمیت گرفتار کرلیا۔
اے این ایف کا تعلیمی اداروں اور اہم مقامات کے اطراف منشیات فروشوں کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن
گرفتار ملزمان
شعیب خان ولد ریاض خان
عاقب حسین ولد ساجد حسین
برآمدگی
گرفتار ملزمان کے قبضے سے نارتھ ناظم آباد سے چوری شدہ Honda 70 موٹر سائیکل (نمبر KLZ-4412)، 125 اور 530 گرام چرس، نقد رقم، اور موبائل فونز برآمد کیے گئے۔
ملزمان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 544/543/2024 بجرم دفعہ 9 (1) اور 3 (A)(B) کنٹرول آف نارکوٹکس ایکٹ کے تحت درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔ مزید برآں، ملزمان کے سابقہ کرمنل ریکارڈ کی جانچ بھی کی جا رہی ہے۔
