ڈسٹرکٹ کورنگی پولیس کی اسٹریٹ کرائم کے خلاف کارروائیاں، دفاتر جانے والے شہریوں کو لوٹنے والا ملزم گرفتار

ڈسٹرکٹ کورنگی میں اسٹریٹ کرائم کے خلاف پولیس کی کارروائیاں تیزی سے جاری ہیں۔ تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس نے سیکٹر 23 انڈسٹریل ایریا میں صبح سویرے دفاتر اور فیکٹریوں کا رخ کرنے والے شہریوں کو لوٹنے والے اسٹریٹ کرمنل کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کی ہدایت پر نارکوٹکس ڈیلرز کے خلاف شاہراہِ نور جہاں پولیس کا کریک ڈاؤن جاری

پولیس اور ملزم کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے بعد ملزم شاہد ولد علیم زخمی حالت میں پکڑا گیا۔ ملزم کے قبضے سے ایک 9 ایم ایم پستول بمع ایمونیشن برآمد ہوئی۔ تاہم، ملزم کا دوسرا ساتھی موقع سے موٹر سائیکل پر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ ملزم شاہد اور اس کے دیگر ساتھی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ملزم ایک عادی جرائم پیشہ ہے جو پہلے بھی متعدد بار گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔ زخمی ملزم کو ابتدائی طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

 

 

پولیس نے ملزم کے خلاف پولیس پر فائرنگ اور سندھ آرمز ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

61 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!