اے این ایف کا تعلیمی اداروں اور اہم مقامات کے اطراف منشیات فروشوں کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن

اے این ایف نے تعلیمی اداروں اور دیگر اہم مقامات کے قریب منشیات فروشی اور اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھتے ہوئے گزشتہ دنوں 15 کارروائیوں میں 17 ملزمان کو گرفتار کیا۔ ان کارروائیوں کے دوران 2 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 94.806 کلو گرام منشیات برآمد کی گئی۔

کراچی پولیس کی ایک ہفتے میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیاب کارروائیاں

تعلیمی اداروں کے قریب کارروائیاں
لاہور کے جوہر ٹاؤن میں ایک یونیورسٹی کے نزدیک کارروائی میں 6 کلو چرس برآمد کی گئی اور 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ اسلام آباد کے جاپان روڈ پر یونیورسٹی کے قریب سے ایک ملزم کے قبضے سے 300 گرام آئس اور 25 نشہ آور گولیاں برآمد ہوئیں۔ راولپنڈی کے لالہ زار روڈ پر ایک یونیورسٹی کے قریب دو ملزمان سے 200 گرام چرس برآمد کی گئی۔

دیگر مقامات پر اے این ایف کی کارروائیاں
کراچی میں ایک کوریئر آفس سے آسٹریلیا بھیجے جانے والے پارسل میں 20 کتابوں کے اندر جذب شدہ 14 کلو 500 گرام آئس برآمد کی گئی۔ لاہور ایئرپورٹ پر جدہ جانے والے مسافر سے 900 گرام آئس، اور دوسری کارروائی میں ملیشیا جانے والے مسافر سے 2 کلو ہیروئن برآمد ہوئی۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پر دمام جانے والے ایک مسافر سے 706 گرام ہیروئن برآمد کی گئی۔

 

 

پشاور کے موٹر وے ٹول پلازہ کے قریب کارروائی میں ایک گاڑی سے 48 کلو چرس اور 14 کلو 400 گرام افیون برآمد کی گئی، جبکہ دوسری کارروائی میں گاڑی سے 2 کلو ہیروئن برآمد کر کے ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا۔

58 / 100

One thought on “اے این ایف کا تعلیمی اداروں اور اہم مقامات کے اطراف منشیات فروشوں کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!