ڈسٹرکٹ ایسٹ میں علی خان کی کھلی لاقانونیت

تشکر نیوز:  ڈسٹرکٹ ایسٹ میں اے ڈی علی خان نے پنجے گاڑھ لئے ۔ ذرائع کےمطابق غیرقانونی تعمیرات کےلئے کھل کر پیدا گیری کھل کر ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی عبدالرشید سولنگی اورناصرحسین شاہ کا نام استعمال کررہا ہے ۔بلڈنگ کنٹرول کے سارے قاعدے قانون ایک طرف رکھ دیے ۔۔ ذرائع کے مطابق علی خان دعوے کرتا ہے کہ وہ یہ سب کچھ ڈی جی بلڈنگ کنٹرول کے ایما پر کررہا ہے اس لئے جو کام کرانا ہے ان سے کرائیں کیونکہ سارا سسٹم ان کے پاس ہے۔ ذرائع کےمطابق یہ ناصرحسین شاہ کے بیٹے کا نام استعمال کرتا ہے اور کہتا ہے کہ کوئی اس کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا ۔ یہ صحافیون کو ڈراتا دھمکاتا ہےکہ آپ میرا کچھ بھی نہیں کرسکتے ۔ ذرائع کےمطابق راشد نام کا ایک شخص ہے جو ہمیشہ اسے سسٹم لے کر دیتا ہے اور اس سسٹم میں سپورٹ کرتا ہے یہ کالی بھیڑیں ملک کے معاشی مستقبل کی تباہی کا سسب بن رہی ہیں

ایم کیو ایم پاکستان کا سرجانی ٹاؤن میں “ویژن آف فیوچر” تقریب کا انعقاد

واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ ایسٹ کے ڈائریکٹر آصف رضوی نے زبانی طور پر احکامات دیے ہیں کہ کوئی بھی اے ڈی یا بلڈنگ انسپکٹڑ فار کرکے اپنے دستخط سے کوئی حکم نامہ جاری نہیں کرسکتا ۔ ڈپٹی ڈائریکتر سائننگ اتھارٹی ہیں لیکن ذرائع کے مطابق علی خان اس حکم کی خلاف ورزی کرتےہوئے اپنے دستخط سے کئی سائٹوں پر مکینوں کو نوٹس دے کر آیا ہے ۔

ڈی جی بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور ناصر حسین شاہ کے بیٹے کا کھل کر نام استعمال کرتا ہے ، راشد نام کا بندہ اسے ہمیشہ سسٹم لے کر دیتا ہے، ذرائع

یہ غیرقانونی کام ہے کیونکہ اس پر ڈپٹی ڈائریکٹر کے دستخط نہیں ہیں۔۔ زرائع کے مطابق علی خان اپنی حدود عبور کررہا ہے اور کھل کر کہہ رہا ہے کہ گلشن اقبال اور جوہر میں میرا سسٹم آگیا ہے اور وہ ڈی جی اور وزیربلدیات کے کہنے پر یہ کررہا ہوں یہی نہیں اس نے دو تین سال پرانے ایسےم گھروں کو بھی نوٹس دے دیے ہیں جن کے مکین پیسے نہ ہونے کی وجہ سے انہیں تعمیر نہین کرسکے تھے اور اب جیسے تیسے کرکے ان کی تعمیر کررہے ہیں ۔ذرائع کے مطابق علی خان کا خاص ہدف کمرشل پروجیکٹس ہیں

سسٹم کا آدمی ہوں، کوئی کچھ نہیں بگاڑسکتا، کوئی مجھے ماضی میں بھی نہیں ہلاسکا، علی خان کے دعوے، ذرائع

 

 

جہاں سے وہ کھل کر پیدا گیری کرتا ہے واضح رہے کہ علی خان گلشن اقبال اور جوہر میں اے ڈی ہے اور یہاں اس نے دھڑلے سے ڈی جی بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی عبدالرشید سولنگی اورناصر حسین شاہ کے بیٹے کا نام استعمال کرکے لوٹ مار شروع کی ہوئی ہے ۔۔ علی خان سینیر بلڈنگ انسپکٹر ہے لیکن کام اے ڈی والے کررہا ہے ۔۔ وہ لوگون کو کھل کربتاتا ہے کہ یہ میرا سسٹم ہے ۔۔ ڈی جی کے احکامات پر ساری ریکوری میں کروں گا۔۔ ذرائع کے مطابق وہ کمرشل سائٹوں سے بھتے پکڑر ہا ہے ۔ماضی میں اس کا نام لوٹ مار کے حوالے سے خاصا معروف رہا ہے

نارتھ ناظم آباد میں پیدا گیریوں کی وجہ سے اسے معطل کیا گیا اور اسے سزا کے طور پر یہاں بھیجا گیا لیکن کاری گر آدمی ہے اس نے یہاں بھی لوٹ مار کا بازار گرم کردیا ۔ ذرائع کے مطابق اسی لوٹ مار کا نتیجہ یہ نکلا کہ حال ہی میں ڈسٹرکٹ ایسٹ میں چھوٹے پلاٹ پر بننے والی گراونڈ پلس فور عمارت گرگئی ۔ خوش قسمتی سے اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیکن کچھ بھی ہوسکتا تھا ۔ ذرائع کےمطابق وہ کھلے عام دعوے کررہا ہے کہ میرا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا میں سسٹم کا آدمی ہوں ماضی میں بھی میرے سسٹم کو کوئی نہیں ہلاسکا کوئی میرا کچھ نہیں کرسکتا خود ڈی جی ایس بی سی اے عبدالرشید سولنگی کو اس صورتحال کا نوٹس لینا چاہے ۔اس کی سسٹم میں موجودگی نہ صرف سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی بلکہ پوری سندھ حکومت کی ساکھ کو داغدار کرنے کا سبسب بن رہا ہے

59 / 100

One thought on “ڈسٹرکٹ ایسٹ میں علی خان کی کھلی لاقانونیت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!