نارتھ کراچی کے انڈسٹریل ایریا میں مسائل پر چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف سے وفد کی ملاقات

کراچی (خصوصی رپورٹر) چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے وفد سے ملاقات کی، جس میں وفد نے انڈسٹریل ایریا کے مسائل سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں نکاٹی کے صدر فیصل معیز، جنرل سیکرٹری شبیر، اور دیگر ممبران شامل تھے، جبکہ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے عہدیداران بھی موجود تھے۔

کراچی میں انسداد پولیو ویکسینیشن مہم کا آغاز

وفد نے پانی اور سیوریج کے مسائل حل کرنے کے لیے نئی لائنیں ڈالنے پر زور دیا۔ انہوں نے بتایا کہ انڈسٹریل ایریا میں سیوریج اور پانی کی لیکج کی وجہ سے سڑکیں تباہ ہو رہی ہیں، جس سے کاروباری سرگرمیوں میں رکاوٹ پیش آ رہی ہے۔

چیئرمین محمد یوسف نے وفد کی باتیں غور سے سنیں اور مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ منتخب نمائندے عوام اور کاروباری افراد کے مسائل سے باخبر ہیں، اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے تعاون سے جلد اقدامات کیے جائیں گے۔

61 / 100 SEO Score

2 thoughts on “نارتھ کراچی کے انڈسٹریل ایریا میں مسائل پر چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف سے وفد کی ملاقات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!