پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، پاک-روس مشترکہ فوجی مشقیں "دروزبا سیون” انسداد دہشت گردی مرکز پبی میں اختتام پذیر ہوگئیں۔ یہ مشقیں 13 اکتوبر کو شروع ہوئی تھیں اور دو ہفتوں پر محیط تھیں، جس میں پاکستان آرمی کی سپیشل فورسز اور روسی فوج کے 54 اہلکاروں نے شرکت کی۔
پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن 28 اکتوبر کو مزار قائد پر جشن منائے گی
اختتامی تقریب میں آئی جی ٹریننگ اینڈ ایویلیو ایشن لیفٹیننٹ جنرل فیاض حسین مہمان خصوصی تھے، جبکہ روس کے سفیر البرٹ خوریف بھی موجود تھے۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے فوجی دستوں نے اپنی بہترین پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا۔
