کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر بلدیات سندھ اور پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر سعید غنی نے اعلان کیا ہے کہ پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن 26 آئینی ترمیم کی منظوری پر 28 اکتوبر کو شام مزار قائد کے باہر جشن منائے گی۔ انہوں نے کہا کہ 27 اکتوبر کو آل پارٹیز حریت کانفرنس کے تحت آرٹس کونسل سے کراچی پریس کلب تک احتجاجی ریلی میں بھی بھرپور شرکت کی جائے گی۔
ڈیرہ اسمٰعیل خان میں ایف سی چیک پوسٹ پر فتنہ خوارج کے دہشتگردوں کا حملہ، 10 جوان شہید
یہ بات انہوں نے جمعہ کے روز پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں دیگر پارٹی عہدیداران نے بھی شرکت کی۔ سعید غنی نے کہا کہ اس موقع پر کراچی بھر کے عہدیداران، کارکنان اور عوام کی شرکت متوقع ہے۔
اجلاس میں کراچی میں ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخابات پر بھی گفتگو ہوئی اور سعید غنی نے ہدایت کی کہ امیدواروں کے لیے انتخابی مہم بھرپور طریقے سے شروع کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوامی مفادات کے لیے مصروف عمل ہے اور پارٹی کارکنان کی محنت قابل ستائش ہے۔