تشکر نیوز: کراچی کے علاقے کلفٹن میں ایک افسوسناک کار حادثے میں ایم کیو ایم کی رکن قومی اسمبلی بیگم رعنا انصار کا بیٹا، شاہ زیب نقوی، جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ کلفٹن انڈر پاس کے قریب صبح سویرے پیش آیا جب گاڑی الٹنے کے بعد فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی، جس سے شاہ زیب شدید زخمی ہونے کے باعث موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ ان کا دوست، محمد الیاس، زخمی ہوا۔
کراچی: واٹر کارپوریشن کے تین مقامات پر مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی جلد بحال ہوگی
پولیس کے مطابق شاہ زیب عسکری 4 میں رہائش پذیر تھا اور وہ سینئر صحافی سید انصار علی نقوی کا سب سے چھوٹا بیٹا تھا۔ زخمی نوجوان محمد الیاس، متوفی کا دوست تھا۔ حادثے کی قانونی کارروائی کے بعد شاہ زیب کی میت ورثا کے حوالے کر دی گئی۔
اہل خانہ کے مطابق، سید شاہ زیب نقوی کی نماز جنازہ آج بعد نمازِ عشاء عسکری 4 کی مسجد میں ادا کی جائے گی۔