تشکرنیوز: مفتی منیب الرحمان روڈ کے دوسری جانب گلستان جوہر میں پانی کا غیر قانونی کنکشن ڈالنے کا انکشاف ہوا ہے، جس پر انتظامیہ کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ ذرائع کے مطابق، اس کنکشن میں ایکس سی این (ایگزیکٹیو انجینئر) میراج نامی اہلکار مبینہ طور پر ملوث ہے۔
اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کی منشیات فروش کے خلاف کارروائی، ایک ملزم گرفتار
تین روز قبل یہ غیر قانونی کنکشن کروایا گیا، اور ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کام کے لیے آٹھ لاکھ روپے رشوت وصول کی گئی ہے۔ معاملے پر مذکورہ اہلکار کا کوئی موقف سامنے نہیں آیا۔
شہریوں نے وزیر بلدیات اور سی ایس او واٹر بورڈ سے اپیل کی ہے کہ میراج نامی ایکس سی این کے خلاف فوری انکوائری کی جائے اور اس غیر قانونی سرگرمی کو روکا جائے تاکہ پانی کی منصفانہ تقسیم یقینی بنائی جا سکے۔