کراچی میں ایکسائز نارکوٹکس کنٹرول کی ٹیم نے جمشید کوارٹرز کے علاقے میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ناصر ولد گل محمد کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی خفیہ اطلاع پر ارسلان کریانہ اسٹور کے قریب کی گئی، جس کے دوران ملزم کے قبضے سے 350 گرام آئس اور 400 گرام ہیروئن برآمد کی گئی۔
ملیر جناح اسکوائر کے قریب عمارت میں آگ لگنے کا واقعہ، ریسکیو 1122 کی فوری کارروائی
ملزم کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹنس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔ پولیس ملزم سے منشیات کے نیٹ ورک کے دیگر عناصر کے بارے میں بھی معلومات حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔