اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 7 ملزمان گرفتار، کروڑوں کی منشیات برآمد

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی جانب سے منشیات اسمگلنگ کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں 5 مختلف کارروائیوں کے دوران 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ان کارروائیوں میں مجموعی طور پر 100.164 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی، جس کی مالیت 1 کروڑ روپے سے زائد ہے۔

ملیر جناح اسکوائر کے قریب عمارت میں آگ لگنے کا واقعہ، ریسکیو 1122 کی فوری کارروائی

f5f301f0 33ec 471f 9c7b c45c069ec5df 195b6511 4f8a 4143 b0c0 51598d160956 1be8212e 0bad 4b85 9e94 97ea81e0889d 2064f6b8 f7ab 4e8f 897f 1a6edb3fa2a4 3927c76c 8b9b 4ff5 a1ff f97a5ca6d5f3 a9990a55 8212 40ef b8c9 ecb7317c5e8b 0f733c1c 1d9a 433f bcf6 a60570c9146e c07f70c1 2407 44fb 9761 5c3465e391ab

تفصیلات کے مطابق، کوئٹہ کے کلی عمر روڈ پر ایک گاڑی سے 50 کلو چرس برآمد کر کے ایک ملزم کو حراست میں لیا گیا۔ اسی طرح ایم 2 لاہور پر ایک اور گاڑی سے 12 کلو افیون اور 18 کلو چرس برآمد ہوئی، جس میں 4 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

اسلام آباد کے ٹی چوک پر ایک گاڑی سے 9.6 کلو چرس برآمد کی گئی، جبکہ فیض آباد کے قریب دو ملزمان سے مزید 9.6 کلو چرس برآمد ہوئی۔ علاوہ ازیں، راولپنڈی کے کوریئر آفس میں قطر بھیجے جانے والے ایک پارسل سے 964 گرام آئس برآمد کی گئی۔

تمام گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

63 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!