تشکر نیوز: ایس ایس پی کورنگی اور ڈی ایس پی لانڈھی کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے لانڈھی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ماوا فروش ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی 22 ستمبر 2024 کو صبح سویرے لانڈھی 1 کے علاقے 1/D مکان نمبر 121 میں کی گئی، جہاں گھر کی آڑ میں ماوا تیار کرنے والا کارخانہ چلایا جا رہا تھا۔
وزیراعلیٰ سندھ کا سینٹرل جیل کراچی کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے منصوبے کا افتتاح
کارروائی کے دوران ملزمان انوار اور محمد سہروز کو گرفتار کیا گیا، جن میں سے انوار پہلے بھی ماوا فروشی کے جرم میں 2024 میں گرفتار ہو چکا تھا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے مضر صحت ماوا اور ماوا تیار کرنے کے آلات برآمد کر لیے، جن میں 40 عدد ماوا، 3 کلو کھلی چھالیہ، 2 کلو گیلا چونا، ڈیجیٹل ترازو، 9 بوتلیں کیمیکل، چھاننی اور 500 خالی ریپر شامل ہیں۔
ملزمان کے خلاف تھانہ لانڈھی میں گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمہ الزام نمبر 600/2024 درج کر کے تفتیش ایس آئی او تھانہ لانڈھی کے حوالے کر دی گئی ہے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
