کراچی: نیو کراچی میں اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ کی کامیاب کارروائی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث تین ملزمان گرفتار

کراچی کے علاقے نیو کراچی میں اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ (ایس آئی یو) اور سی آئی اے نے اسٹریٹ کرائم کے خلاف اہم کارروائی کرتے ہوئے شیریں سینما کے قریب چھاپہ مارا۔ اس کارروائی کے دوران تین ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن کے نام ذیشان جلالی ولد جلال الدین، محمد فرقان ولد وحید طاہر، اور عمیر علی ولد اصغر علی ہیں۔

بنگلورو ٹیسٹ: نیوزی لینڈ کے خلاف بھارتی ٹیم صرف 46 رنز پر ڈھیر

گرفتار ملزمان سے مختلف برانڈز کے 10 موبائل فونز، 30 بور کے 3 پستول اور 2 موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں۔ ملزمان کے خلاف سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں، جن میں مقدمہ الزام نمبر 169/2024، 170/2024، اور 171/2024 شامل ہیں۔

 

 

یہ کامیاب کارروائی ایس آئی یو کے ایس ایس پی محمد شعیب کی قیادت میں کی گئی

61 / 100

One thought on “کراچی: نیو کراچی میں اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ کی کامیاب کارروائی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث تین ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!