زمان ٹاؤن پولیس کی مؤثر کارروائیاں، اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

تشکر نیوز: کورنگی ایس ایس پی کامران خان نے اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لیے نئی حکمت عملی کا اطلاق شروع کر دیا ہے۔ زمان ٹاؤن کے ایس ایچ او عتیق الرحمن کی قیادت میں تصویر محل چوکی کے انچارج کامران عباسی کی ٹیم نے ایک بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے ایک عادی مجرم کو گرفتار کر لیا۔

SCO Summit 2024: Game Changer for Pakistan

پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والا ملزم سعد علی ولد محمد جاوید متعدد سنگین جرائم میں ملوث رہا ہے اور ڈکیتی و رہزنی کے مقدمات میں پہلے بھی جیل جا چکا ہے۔ ملزم نے اپنے اعترافی بیان میں 50 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا۔

لانڈھی، کورنگی اور شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرنے والا ملزم اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر شہریوں کو نشانہ بناتا تھا۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے غیرقانونی اسلحہ برآمد کر لیا ہے اور اس کے خلاف سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

 

 

مزید تفتیش کا عمل جاری ہے اور پولیس توقع کر رہی ہے کہ اس کارروائی سے دیگر مجرموں تک پہنچنے میں بھی مدد ملے گی۔

61 / 100

One thought on “زمان ٹاؤن پولیس کی مؤثر کارروائیاں، اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!