تشکر نیوز: کراچی کے علاقے راشد منہاس روڈ پر ناکہ بندی کے دوران فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث دو مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو روکا، جن کی تلاشی کے دوران ان کے قبضے سے غیر قانونی پسٹل برآمد ہوا۔
زمان ٹاؤن پولیس کی مؤثر کارروائیاں، اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
پولیس نے ملزمان کی شناخت عبدالخلیل ولد قیصر خان اور مجیب الرحمن کے ناموں سے کی ہے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 156/2024 تحت دفعہ A(1) 23 سندھ آرمز ایکٹ درج کر لیا گیا ہے اور تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل، ذیشان شفیق صدیقی کے مطابق، پولیس کی بروقت کارروائی نے اسٹریٹ کرائم کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں ایک اور اہم کامیابی حاصل کی ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے تاکہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں اور ممکنہ وارداتوں کا پتہ لگایا جا سکے۔