کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے 1197ویں اجلاس میں 2024-25 بجٹ پر مزید غور، حتمی فیصلہ آئندہ اجلاس تک مؤخر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کی صدارت میں کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) کی 1197ویں گورننگ باڈی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری سندھ سید خالد حیدر شاہ، رکن سندھ اسمبلی علی احمد جان، یوسف بلوچ، ایڈیشنل کمشنر ایس جی مہدی، ڈی جی کے ڈی اے شجاعت حسین، اور دیگر اہم عہدیداران شریک تھے۔

سندھ رینجرز اور پولیس کی کچے کے علاقے میں بڑی کارروائی، بدنام زمانہ ڈاکو حاکم تیغانی ہلاک

اجلاس میں گزشتہ گورننگ باڈی کے منٹس کی منظوری دی گئی، جس پر وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے وضاحت کی کہ چونکہ گزشتہ اجلاس کے ممبران نے منٹس پر دستخط کر دیے تھے اور موجودہ اجلاس میں شامل اراکین میں سے کوئی بھی اس میں شریک نہیں تھا، اس لیے سابقہ اراکین کے دستخط کی بنیاد پر منٹس منظور کیے جاتے ہیں۔

اجلاس میں کے ڈی اے کے 1963 کے قوانین میں ترامیم پر بھی بات چیت ہوئی اور مالی سال 2024-25 کے بجٹ پر تفصیلی غور کیا گیا۔ ملازمین کی تنخواہوں، پنشن اور دیگر امور پر رپورٹ طلب کی گئی، تاہم بجٹ کی تفصیلات واضح نہ ہونے کی وجہ سے اسے 21 اکتوبر تک موخر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیر بلدیات سعید غنی نے ہدایت دی کہ آئندہ گورننگ باڈی کا اجلاس ایک ہفتے کے اندر دوبارہ بلایا جائے گا تاکہ بجٹ پر مزید غور کیا جا سکے۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے 1197ویں اجلاس میں 2024-25 بجٹ پر مزید غور، حتمی فیصلہ آئندہ اجلاس تک مؤخر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!