گستاخ رسول کی حمایت اسلام اور آئین کے دشمنوں کا ایجنڈا، حکومت فوری کارروائی کرے، بلال عباس قادری

تشکر نیوز:  پاکستان سنی تحریک کے نائب سربراہ صاحبزادہ بلال عباس قادری نے کہا ہے کہ گستاخ رسول کی حمایت کرنے والے افراد اسلام اور ملک کے آئین کے دشمن ہیں۔ انہوں نے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر زور دیا کہ آئین و قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کا راستہ روکنا ان کی ذمہ داری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلِ سنت میں ایک اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

Karachi Press Club: A Journey Through Bitter and Sweet Memories

بلال عباس قادری نے مزید کہا کہ ملک میں آئین و قانون کی بالادستی قائم کرنا ضروری ہے اور کسی کو بھی شعائر اسلام کی توہین کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ شعائر اسلام کی بے حرمتی کرنے والوں اور ان کے حمایتیوں کو قانون سے بچنے کا کوئی موقع نہیں دیا جائے گا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ گستاخ رسول کی حمایت اور ملک میں انتشار پھیلانا یہود و نصاریٰ کا ایجنڈا ہے، اور جو لوگ سندھ روادری مارچ کا اعلان کر رہے ہیں ان کے روابط بین الاقوامی ہیومن رائٹس تنظیموں سے ہیں جو پاکستان میں اسلام مخالف کلچر کو فروغ دینے کی ناپاک کوشش میں مصروف ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ روادری مارچ میں بے پردہ خواتین اور مردوں نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی، لیکن ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی، جبکہ نہتے شہریوں پر، جو لبیک یا رسول اللہ کا نعرہ لگا رہے تھے، فائرنگ کی گئی، جس کی مذمت کی جانی چاہیے۔

بلال عباس قادری نے کمشنر کراچی سے سوال کیا کہ دفعہ 144 کے نفاذ کو سندھ روادری مارچ کرنے والوں نے نظرانداز کر دیا، اور مطالبہ کیا کہ شہید محمد ماجد عزیز کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ انہوں نے ماجد عزیز کی شہادت کی جوڈیشل کمیٹی تشکیل دینے کا بھی مطالبہ کیا تاکہ تین دن کے اندر اصل حقائق سامنے لائے جا سکیں۔

پریس کانفرنس میں مرکزی رہنما فہیم الدین شیخ، محمد آفتاب قادری، محمد شہزاد قادری، کراچی کے نائب امیر فرحان راجپوت، اور رکن کراچی رابطہ کمیٹی انور سجاد قادری بھی موجود تھے۔ بلال عباس قادری نے یہود و نصاریٰ کے ایجنڈے پر چلنے والی ہیومن رائٹس تنظیموں پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا جو گستاخ رسول شاہنواز کی حمایت کر رہی ہیں، اور کہا کہ اہل سنت کو کسی طور کمزور نہیں ہونے دیا جائے گا۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “گستاخ رسول کی حمایت اسلام اور آئین کے دشمنوں کا ایجنڈا، حکومت فوری کارروائی کرے، بلال عباس قادری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!