جنوبی وزیرستان میں پاک فوج اور فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا ساؤتھ کے تعاون سے گومل زم ڈیم پر ایک رنگارنگ میلہ "خوشیوں کے رنگ امن کے سنگ” کے عنوان سے منعقد کیا گیا، جس میں علاقے کے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ میلے کا مقصد مقامی لوگوں کو تفریح فراہم کرنا اور امن کی فضاء کو مضبوط بنانا تھا۔
ٹیکسٹائل، زراعت پر ٹیکس چھوٹ کو ختم کیا جائے، آئی ایم ایف کا مطالبہ
میلے میں جنوبی وزیرستان، ٹانک، ڈیرہ اسماعیل خان اور لکی مروت سے ہزاروں افراد شریک ہوئے۔ اس دوران رسہ کشی، کشتی رانی، کبڈی اور دیگر روایتی کھیلوں کا اہتمام کیا گیا، جبکہ مقامی ثقافتی کھانے کے اسٹالز نے حاضرین کی توجہ حاصل کی۔
میلے کی تفریحی شام میں غزل زار، روایتی موسیقی اور اتنڑ رقص کا خصوصی اہتمام کیا گیا جس نے شرکاء کو خوب محظوظ کیا۔ مختلف کھیلوں اور سرگرمیوں میں بہترین کارکردگی دکھانے والے افراد میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ علاقے کے لوگوں نے اس میلے کے انعقاد کو مثبت اقدام قرار دیتے ہوئے سراہا۔