تشکر نیوز: پاکستان کثیرالملکی فضائی مشق "انڈس شیلڈ 2024” کی میزبانی کے لیے تیار ہے، جس کا آغاز پاک فضائیہ کی آپریشنل ایئر بیس پر ہوگا۔ یہ مشق دو ہفتوں پر محیط ہوگی اور اس میں میزبان پاک فضائیہ کے علاوہ چین، سعودی عرب، ترکی اور مصر کی فضائی افواج بھی شرکت کریں گی۔
Will Electricity Prices Drop After Shutting Down 5 Major IPPs? | Shocking Power Sector Update
ذرائع کے مطابق، "انڈس شیلڈ 2024” میں 25 ممالک کے مبصرین بھی شرکت کریں گے۔ اس مشق میں پاک فضائیہ کے جدید طیارے، جیسے جے ٹین سی، جے ایف سیونٹین تھنڈر بلاک تھری اور ایف سکسٹینز شامل ہوں گے۔ مزید برآں، سعودی شاہی فضائیہ کے چھ ٹارنیڈو لڑاکا طیارے بھی مشقوں میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ چکے ہیں۔
یہ مشق عالمی فضائی تعاون اور مہارتوں کے تبادلے کا ایک اہم موقع فراہم کرے گی، جس سے شریک فضائی افواج کی آپریشنل صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔