تشکر نیوز: ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے تین تلوار کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور موقع پر موجود پولیس افسران کو اہم ہدایات جاری کیں۔ دورے کے دوران ڈی آئی جی ساؤتھ، ایس ایس پی کیماڑی اور ایس ایس پی انویسٹیگیشن بھی موجود تھے۔
ایڈیشنل آئی جی نے سیکیورٹی کو مزید مؤثر اور مستحکم بنانے کے لیے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی اور اس موقع پر پولیس کی کارکردگی کو بھی سراہا۔
